کانز فلمی میلے کے ریڈ کارپٹ پر پاکستانی اداکارہ صنم سعید کا شاندار ڈیبیو

کانز فلمی میلے کے ریڈ کارپٹ پر پاکستانی اداکارہ صنم سعید کا شاندار ڈیبیو

ریڈ کارپٹ پر اداکارہ نے معروف پاکستانی ڈیزائنر  حسین ریہار کا تیار کردہ منفرد لباس زیب تن کیا

پاکستانی اداکارہ  صنم سعید نے دنیا کے سب سے معتبر فلمی میلے  کانز فلم فیسٹیول میں شاندار انداز میں ڈیبیو کرتے ہوئے ریڈ کارپٹ پر پاکستان کی نمائندگی کی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نہ صرف اپنی شرکت کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی بتایا کہ یہ اعزاز ان کے لیے صرف ایک شرکت نہیں بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے۔

کانز فلم فیسٹیول کی اس خصوصی تقریب میں صنم سعید کو ساؤتھ ایشین وومن ایکسیلینس ان سینما آرٹس کے پہلے اعزازی گروپ میں بھی شامل کیا گیا جسے جنوبی ایشیائی خواتین فنکاروں کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

ریڈ کارپٹ پر اداکارہ نے معروف پاکستانی ڈیزائنر  حسین ریہار کا تیار کردہ منفرد لباس زیب تن کیا جو خاص طور پر اس ایونٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ ڈیزائنر خود بھی اس سال کانز فلم فیسٹیول میں شریک تھے۔

حسین ریہار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بتایا کہ یہ لباس سفید مور سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا، جس کی تیاری میں تقریباً 50 ہنرمند کاریگروں نے 2354 گھنٹوں کی محنت صرف کی۔

 ان کے مطابق یہ لباس محض ایک فیشن نہیں بلکہ ایک مکمل آرٹ ورک ہے جسے عالمی سطح پر پیش کیا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles