سجل علی نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا، مداح حیران

سجل علی نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا، مداح حیران

کچھ صارفین نے سجل علی کے اس نئے لک کو پسند کیا جب کہ کچھ مداح حیران ہیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے نیا ہیئر اسٹائل اپناکر مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی نے نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا نیا لُک سامنے لاتے ہوئے اپنے بال چھوٹے کروا لیے اور ایک شارٹ باب ہیئر اسٹائل اپنا لیا۔

اس سے قبل اداکار کی بہن صبور علی پہلے ہی اسی طرح کا مختصر ہیئر کٹ اپنا چکی تھیں اور اب سجل علی نے بھی اسی فیشن ٹرینڈ کو اپناتے ہوئے اپنا نیا لک سب کے سامنے رکھ دیا ہے۔

ان کے اس نئے لک کو شوبز انڈسٹری کے کئی قریبی ساتھیوں کی جانب سے سراہا گیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی رائے مختلف رہی۔

کچھ صارفین نے سجل علی کے اس نئے لک کو پسند کیا جب کہ کچھ مداح حیران ہیں اور اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں جن میں یہ سوال بھی شامل ہے کہ آیا یہ ان کا اصل ہیئر کٹ ہے یا وِگ؟

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles