بلوچستان: مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، خواتین اور بچوں سمیت 30 جاں بحق


بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے دانہ سر میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 30 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے دانہ سر میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد زخمیوں کو جائے وقوعہ سے نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles