شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کے لیے صبا فیصل کا انوکھا مشورہ
خواتین کو خود اعتمادی اپنانی چاہیے اور غیر ضروری خدشات سے بچنا چاہیے
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ صبا فیصل نے حالیہ گفتگو میں ازدواجی زندگی سے متعلق اہم نکات شیئر کرتے ہوئے ان خواتین کو مشورہ دیا ہے جو اپنے شوہروں پر شک کرتی ہیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ بلاوجہ شک کرنے کے بجائے خواتین کو پرسکون رہنا چاہیے کیونکہ بالآخر شوہر اپنے گھر اور خاندان کی طرف ہی واپس آتا ہے، ایک مضبوط اور پراعتماد عورت ہی رشتے کو بہتر طریقے سے نبھا سکتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ خواتین کو خود اعتمادی اپنانی چاہیے اور غیر ضروری خدشات سے بچنا چاہیے، اگر بیوی مضبوط ہو تو کوئی دوسری عورت اس کے شوہر کے قریب آنے سے پہلے کئی بار سوچتی ہے اور یہی مضبوطی رشتے کو قائم رکھتی ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات مالی طور پر مستحکم مرد وقتی طور پر دیگر تعلقات کے بارے میں سوچ سکتے ہیں تاہم وہ اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو نظرانداز نہیں کرتے۔
صبا فیصل نے مزید کہا کہ کچھ گھریلو خواتین مصروفیات کی کمی کے باعث اپنے شوہروں پر غیر ضروری نظر رکھتی ہیں یہاں تک کہ بعض اوقات ان کا پیچھا بھی کرواتی ہیں، میں ان دنوں ایک ایسے ڈرامے میں کام کر رہی ہوں جس میں میرا کردار بھی اسی نوعیت کا ہے۔