احمد علی بٹ نے متنازع لفظ استعمال کر کے ٹک ٹاکرز کی تذلیل کردی
ٹک ٹاک پاکستان میں تیزی سے ابھرتا ہوا پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں سے کئی نئے چہرے سامنے آئے ہیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے ”کنجر“ کا لفظ استعمال کر کے ٹک ٹاکرز کی تذلیل کردی۔
ٹک ٹاک پاکستان میں تیزی سے ابھرتا ہوا پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں سے کئی نئے چہرے سامنے آئے ہیں۔ رجب بٹ، جنت مرزا، کنول آفتاب اور ذوالقرنین حیدر جیسے کریئیٹرز نے اسی پلیٹ فارم کے ذریعے بڑی تعداد میں فالوورز حاصل کیے ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران احمد علی بٹ نے اداکار عدنان بٹ سے سے پوچھا کہ کیا انہیں کبھی ”کنجر“ جیسے القابات سے پکارا گیا، خاص طور پر جب وہ برطانیہ میں اپنی فنانس کی نوکری چھوڑ کر پاکستان شوبز میں آئے کیونکہ ماضی میں لوگ انڈسٹری کے افراد کو جج کرتے تھے۔
عدنان بٹ نے جواب دیا کہ اب حالات بدل چکے ہیں اور لوگ اتنے زیادہ جج نہیں کرتے، اس پر احمد علی بٹ نے کہا کہ ہاں! کیونکہ اب تو ہر کوئی ٹک ٹاک پر کنجر بن گیا ہے۔
آخر میں احمد علی بٹ نے یہ بھی کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ اس بات پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔