عاصم اظہر کی شادی کا اشارہ؟ وائرل ویڈیو نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا
وائرل ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین مختلف اندازے لگا رہے ہیں
پاکستان کے نامور گلوکار عاصم اظہر کی ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بعد مداحوں میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ دعا کریں جب بھی میری شادی ہو تو میں آپ کو خیریت سے ضرور بتا دوں۔
گلوکار نے مزید مزاحیہ انداز میں کہا کہ سب میری شادی میں باراتی بن کر ضرور آئیں جس پر حاضرین نے بھرپور ردِعمل دیا۔
اس موقع پر مداحوں کی جانب سے شور شرابے اور نعروں کا سلسلہ بھی دیکھنے میں آیا اور بعض افراد نے اس گفتگو کو اداکارہ ہانیہ عامر سے جوڑنا شروع کردیا۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین مختلف اندازے لگا رہے ہیں تاہم عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی باضابطہ تصدیق یا اعلان سامنے نہیں آیا۔