سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پھیپھڑے بھی مکمل طور پر کام نہیں کر رہے تھے، تاہم مسلسل طبی نگہداشت کے باعث ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔
عاصم بخاری کی صحت کے لیے شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں نے دعا کی اپیل کی ہے۔