رتیش دیشمکھ کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان پر فائزہ خان کا منہ توڑ جواب


رتیش دیشمکھ کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان پر فائزہ خان کا منہ توڑ جواب

رتیش دیشمکھ کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان پر فائزہ خان کا منہ توڑ جواب

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ فائزہ خان نے بھارتی اداکار ریتیش دیشمکھ کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان پر منہ توڑ جواب دے دیا۔

اداکارہ فائزہ خان نے فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی اداکار ریتیش دیشمکھ کے انٹرویو سے متعلق وائرل ہونے والا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اسکرین شاٹ میں سامنے آنے والے بیان کے مطابق بھارتی اداکار ریتیش دیشمکھ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور کسی بھی پڑوسی ملک کو یہ حق نہیں کہ وہ بھارت کو بتائے کہ اسے کیا کرنا چاہیے۔
رتیش دیشمکھ کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان، فائزہ خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی اداکارہ فائزہ خان نے بھارتی اداکار کے متنازع بیان پر دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مقبوضہ کشمیر بھارت کا ہے، تو پھر یہ بھی سچ ہے کہ بھارت اس کی حفاظت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

فائزہ خان نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریتیش دیشمکھ کو شاید یہ غلط فہمی ہوگئی تھی کہ وہ اقوام متحدہ میں تقریر کر رہے ہیں، حالانکہ وہ تو صرف فلمیگیان کے ایک معمولی پوڈکاسٹ میں بیٹھے تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق کے الزامات لگانے اور ہر چیز پر پابندیاں عائد کرنے کے بجائے دوسروں کی عزت کرنا سیکھیں کیونکہ جب آپ عزت دیں گے، تب ہی آپ کو عزت ملے گی۔

انہوں نے بھارتی اداکار کو سختی سے یاد دلایا کہ ہم نے کئی دہائیوں تک دہشت گردی کا بے بنیاد الزام جھیلا ہے اور ہمیشہ اس کی بھرپور مذمت کی ہے، جس میں پہلگام میں ہونے والا واقعہ بھی شامل ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles