اداکارہ عریشہ رضی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
پاکستان کی معروف اداکارہ عریشہ رضی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ عریشہ رضی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنے ’بے بی شاوَر‘ کی خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو بتایا کہ وہ جَلد ماں بننے والی ہیں۔
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیں بے صبری سے انتظار ہے۔‘
اداکارہ عریشہ رضی خان کو اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں شوبز شخصیات، مداحوں و صارفین کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔