ارجن کپور مداح کی جانب سے ’ملائیکہ‘ کہنے پر غصے میں آگئے؛ ویڈیو وائرل


ارجن کپور مداح کی جانب سے ’ملائیکہ‘ کہنے پر غصے میں آگئے؛ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور مداح کی جانب سے ملائیکہ اروڑہ کا نام لینے پر غصے میں آگئے۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہوئے جب ایک مداح نے بلند آواز میں ان کی سابقہ گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا کا نام لیا۔

اس واقعے کے بعد وہاں موجود لوگ ارجن کی طرف متوجہ ہوگئے تاہم ساتھی اداکارہ اداکارائیں بھومی پڈنیکر اور رکول پریت سنگھ نے ہنس کر ماحول کو نارمل کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

 

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارجن کپور خوشگوار موڈ میں فلم کی تشہیر میں مصروف تھے تاہم اچانک ایک مداح نے زور سے ملائیکہ اروڑا کا نام پکارا، جس پر ارجن کی مسکراہٹ غائب ہوگئی اور وہ اس مداح کو غصے سے دیکھنے لگے لیکن جواب دینے سے گریز کیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles