چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے


چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے

سوشل میڈیا پر گانے سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

 حال ہی میں سوشل میڈیا پر گانے سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے میزبان سے شادی سے متعلق گفتگو کی۔

میزبان نے سوال پوچھا کہ آپ خود کو سنگل کہتے ہیں کس لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس کے جواب میں چاہت فتح نے کہا کہ ’میں آپ جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور پچھلے ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں‘۔

اس کے علاوہ چاہت فتح علی خان نے میزبان کے دیگر سوالوں پر بھی عجیب حرکتیں کیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چاہت فتح علی خان کی میزبان متھیرا کے ساتھ بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ متھیرا کی کمر پر ہاتھ رکھ رہے تھے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles