نمرہ خان پھر دلہن بن گئیں؛ دوسری شادی کی تصاویر وائرل
اداکارہ نے اپنی شادی کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جو پیرس میں لی گئی تھی
معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ نمرہ خان نے یہ خوشخبری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی جہاں ان کے لاکھوں فالوورز موجود ہیں۔
نمرہ خان نے اپنی شادی کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جو پیرس میں لی گئی تھی۔
تصویر میں نمرہ خان گلابی لباس میں جبکہ ان کے شوہر گرے سوٹ میں نظر آرہے ہیں تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا۔
اداکارہ نے ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی تصویر کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ کہانی اللہ نے ان کی ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی اور آج اس کا آغاز ہے جبکہ ابھی بہت کچھ باقی ہے۔
تاہم آخر میں انہوں نے اسے ایک خوبصورت اور بابرکت شروعات قرار دیا۔
واضح رہے کہ یہ نمرہ خان کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ختم ہوگیا تھا۔