بھارتی اداکار ویوین دسینا نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا


بھارتی اداکار ویوین دسینا نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

معروف بھارتی اداکار ویوین دسینا نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بگ باس 18 کے اختتام کے چند دن بعد بحرین کا سفر کرنے والے اداکار ویوین دسینا کو بحرین حکومت کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا، جس کے ساتھ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی ٹی وی اداکار بن گئے ہیں۔

 بحرین کے سرکاری حکام نے اداکار ویوین دسینا کی فنی خدمات اور بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کو سراہتے ہوئے یہ اعزاز پیش کیا۔

اس موقع پر اداکار نے کہا کہ ’میں بے حد خوش اور شکر گزار ہوں کہ مجھے اتنا پیار ملا۔ میں ہمیشہ سے مانتا آیا ہوں کہ محنت اور خلوص کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اور یہ اعزاز میرے اس عقیدے کو مزید مضبوط کرتا ہے‘۔

انہوں نے بحرین کے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت اور حمایت نے ان کے سفر کو یادگار بنا دیا۔ بحرین ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles