بالی ووڈ اداکار سونو سود کے وارنٹ گرفتاری جاری


بالی ووڈ اداکار سونو سود کے وارنٹ گرفتاری جاری

بالی ووڈ اداکار سونو سود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کے شہر لدھیانہ کی عدالت نے مبینہ فراڈ کیس میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سونو سود کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لودھیانہ سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل راجیش کھنہ نے 10 لاکھ روپے  کے فراڈ کا مقدمہ دائر کیا اور الزام لگایا کہ مرکزی ملزم موہت شکلا نے اسے جعلی سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا۔

عدالت نے سونو سود کو اس کیس میں گواہی کے لیے طلب کیا تھا لیکن اداکار عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر لدھیانہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار کے وارنٹ جاری کر دیئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ عدالت نے سونو سود کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles