معروف تائیوانی اداکارہ باربی شو چل بسیں
معروف تائیوانی اداکارہ باربی شو 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ باربی شو کو جاپان میں چھٹیاں گزارنے کے دوران فلو ہوا تھا جس کے بعد وہ نمونیا میں مبتلا ہو گئی تھیں۔
اداکارہ کی بہن کے مطابق وہ حالیہ برسوں میں صحت کے مسائل سے بھی دوچار رہی تھیں۔
یاد رہے کہ باربی شو نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد 2022 میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔