کیا دوستی محبت میں بدل چکی ہے؟ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی تصاویر وائرل
دونوں شخصیات گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے قریب ہیں
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں جہاں ان کے درمیان تعلق سے متعلق نئی قیاس آرائیاں سامنے آرہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے قریب ہیں اور حال ہی میں انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا جہاں وہ خوشگوار ماحول میں وقت گزارتے اور موسیقی و کھانے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں بھی دونوں کے درمیان قربت کا تاثر ملا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور دونوں عوامی مقامات پر ایک ساتھ نظر آنے میں جھجھک محسوس نہیں کرتے تاہم اس حوالے سے کسی بھی فریق کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان مستقبل، حتیٰ کہ ممکنہ شادی سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے اور پیرس کو ممکنہ مقام کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے تاہم یہ تمام معلومات غیر مصدقہ ذرائع پر مبنی ہیں۔
دوسری جانب کیٹی پیری سے متعلق ماضی کے بعض الزامات بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث آئے جنہیں گلوکارہ کی ٹیم نے مسترد کر دیا ہے۔
مجموعی طور پر ان تمام افواہوں اور قیاس آرائیوں کے باوجود دونوں شخصیات کی جانب سے تعلق کی نوعیت یا مستقبل کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور صورتحال تاحال غیر واضح ہے۔