سلمان خان کی بہن سے متعلق افسوسناک خبر آگئی


سلمان خان کی بہن سے متعلق افسوسناک خبر آگئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی راکھی بہن سے متعلق افسوسناک خبر آگئی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی راکھی بہن اور اداکار پلکت سمرت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ شویتا نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔

   شویتا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کی ٹانگ پر پلستر، بازو پر پٹی اور ہونٹوں پر زخم نمایاں ہیں۔

 

 

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل ان سے ٹکرا گئی، جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ زندگی ہمیں توڑ کر مزید مضبوط بنانے کے لیے آزمائش میں ڈالتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اس مشکل وقت میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور یقین رکھتی ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شویتا روہیرا  سلمان خان کی منہ بولی بہن ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles