ایرانی سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ، دو جج ہلاک

ایران میں سپریم کورٹ کے تین ججز پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں دو جج جاں بحق ہوگئے، جبکہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خوودکشی کرلی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ”فارس نیوز“ نے بتایا کہ تہران میں ایران کی سپریم کورٹ کے تین ججوں پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

حملے کے نتیجے میں جج محمد مغیث اور حجت الاسلام علی رازنی سمیت دو جج ہلاک ہو گئے، جب کہ تیسرے جج زخمی ہوئے اور ان کا علاج جاری ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خودکشی کر لی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles