پشپا 3 میں مرکزی کردار کونسا اداکار ادا کرے گا؟ بڑا نام سامنے آگیا


پشپا 3 میں مرکزی کردار کونسا اداکار ادا کرے گا؟ بڑا نام سامنے آگیا

فلم پشپا 2 کے کمپوزر دیوی سری پراساد نے پشپا 3 کے حوالے سے تازہ معلومات فراہم کی ہیں۔

حال ہی میں فلم پشپا 2 کے کمپوزر دیوی سری پراساد نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کے ہدایتکار اور فلمساز سوکومار اس کی کہانی پر دوبارہ کام کر رہے ہیں۔اس فرنچائز کے تیسرے حصے میں بھی مرکزی کردار تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشپا 3 کی تیاری دراصل پشپا 2 کی بے مثال کامیابی کے بعد شروع کی گئی ہے کیونکہ اس فلم پر مداحوں کا بہترین رسپانس ملا ہے اور اب وہ تیسری فلم کے منتظر ہیں۔

دیوی پراساد نے کہا کہ سوکومار اس منصوبے پر انتہائی محنت اور جوش کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور فلم کی کہانی اور مناظر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ پشپا 3 کے لیے کچھ خیالات اور عناصر تیار کیے جا رہے ہیں، جو وقت کے ساتھ ایک مکمل شکل اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ پشپا 2 دی رول نے بھارت سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں سے شاندار کامیابی سمیٹی۔ یہ فلم 5 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوئی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles