اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش


اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمن سلیم نے بیٹے کی ولادت کے ڈیڑھ ماہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ’ 2 لوگوں کی پارٹی سے لے کر 3 افراد کا خاندان بننے تک، ہمارے بچے کے ساتھ گزشتہ 6 ہفتے ایک معجزہ رہے‘۔

 

 

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کا نام کیحان ملک بتاتے ہوئے اسے دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔

یاد رہے کہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم دسمبر 2023 میں کامران ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles