ارمان ملک اور آشنا شروف شادی کے بندھن میں بندھ گئے
معروف بھارتی گلوکار ارمان ملک اور فیشن بلاگر آشنا شروف شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف گلوکار ارمان ملک اور ان کی اہلیہ نے آج ایک ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ’تو ہی میرا گھر‘۔
تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے ان دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی گلوکار ارمان ملک اور فیشن بلاگر آشنا شروف نے اگست 2023ء میں منگنی کی تھی۔