اسلام آباد: مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اہم اجلاس شروع


مکہ الائنس فار ڈیفنس کے تحت اسٹریٹجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت شریک ہے۔
اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور آرمی چیفس شرکت کر رہے ہیں، جس میں دفاعی تعاون کو عملی شکل دینے اور خطے کی سلامتی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں اجتماعی دفاع کے عزم پر عمل درآمد کے لیے عملی انتظامات، تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبہ بندی اور متعلقہ اداروں کے روابط مزید مضبوط بنانے کے معاملات شامل ہیں۔
اجلاس میں سعودی عرب پر حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے تناظر میں مشترکہ جوابی لائحہ عمل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ تینوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کی حکمت عملی زیرِ بحث ہے تاکہ دفاعی اور سیکیورٹی معاملات میں باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔
تینوں ممالک کے نمائندے مکہ دفاعی معاہدے کو ایک قابلِ عمل علاقائی سیکیورٹی ڈھانچے میں تبدیل کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطوں، مشترکہ حکمت عملی اور دفاعی منصوبہ بندی کو مربوط بنانے پر بات چیت جاری ہے۔
اجلاس میں ہونے والی مشاورت کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے عملی طریقہ کار اور اجتماعی دفاعی عزم پر پیش رفت کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles