کراچی میں 20 سال کے دوران کتنی عمارتیں گریں اور کتنے لوگ مرے؟


کراچی میں دو دہائیوں کے دوران 45 سے زائد عمارتیں منہدم ہونے سے 160 سے زیادہ افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ شہر میں 500 سے زائد عمارتیں اب بھی مخدوش اور ناقابلِ رہائش قرار دی جاچکی ہیں۔
کراچی میں عمارتیں گرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں کئی بڑے سانحات بھی شامل ہیں۔
مارچ 2020 میں گلبہار کی رضویہ سوسائٹی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
جون 2020 میں لیاری کی کھڈا مارکیٹ میں پانچ منزلہ مخدوش عمارت گرنے سے 22 افراد جان سے گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
دسمبر 2021 میں شیرشاہ کے پراچہ چوک کے قریب ایک کمرشل عمارت دھماکے کے باعث منہدم ہوگئی تھی۔ یہ عمارت نالے پر تعمیر کی گئی تھی۔ واقعے میں 17 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے تھے۔
اکتوبر 2011 میں لیاری کی کھڈا مارکیٹ میں عمارت گرنے سے 18 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ جولائی 2017 میں لیاقت آباد میں چار منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 15 افراد جان سے گئے تھے۔
اولڈ سٹی ایریا، لیاری اور لیاقت آباد کے علاوہ اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں بھی مکانات اور چھتیں گرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔
ایس بی سی اے کے سروے کے مطابق کراچی میں 500 سے زائد عمارتیں انتہائی مخدوش قرار دی جاچکی ہیں اور انہیں ناقابلِ رہائش قرار دیا گیا ہے۔ ان عمارتوں کی بڑی تعداد اولڈ سٹی ایریا اور لیاری میں واقع ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles