
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مضافاتی علاقوں میں ڈرون حملے کیے، جن کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
حملوں میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت اور ایک گروسری اسٹور کو نشانہ بنایا گیا، امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے لاشیں نکالی گئیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیف کے علاقے ڈائمر میں روسی ڈرون حملے سے پانچ منزلہ رہائشی عمارت تباہ ہوگئی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔
کیف ہی کے علاقے ویشنِوے میں ایک گروسری اسٹور کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔