سلو اوور ریٹ: آئی سی سی نے بھارتی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے جب کہ بھارتی ٹیم مقررہ وقت میں 7 اوورز کم کرانے کی مرتکب پائی گئی۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں ون ڈے 15 نومبر کو ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا گیا تھا، جس میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہی۔

آئی سی سی پلیئرز اینڈ پلیئر سپورٹ پرسنل ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت مقررہ وقت میں ہر اوور کم ہونے پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

بھارتی ٹیم مقررہ وقت سے 7 اوورز پیچھے رہی، جس کے باعث اس پر میچ فیس کا مجموعی طور پر 35 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

بھارت کے قائم مقام ون ڈے کپتان شریاس ایئر نے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد کردہ سزا قبول کرلی، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

واضح رہے کہ بھارت نے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 209 رنز بنائے، جس میں ایشان کشن اور اکشر پٹیل نے 46، 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں بھارتی بولرز نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 187 رنز پر آؤٹ کردیا، اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے سیریز 1-3 سے اپنے نام کی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles