
مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آزاد کشمیر کی سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ایسی حکومتیں آئیں جنہیں عوام کی پرواہ نہیں تھی۔ انہوں نے دعا کی کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کرتے ہوئے ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کرے۔
صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے کہا کہ تمام لیگی رہنماؤں کواکھٹے دیکھ کربہت خوشی ہوئی، اسی دن کی خوشی تھی، جب الیکشن کے دنوں میں یہاں آئے تھے، الیکشن مہم کے دوران ہی اندازہ ہو رہا تھا ہم جیتیں گے، آزادکشمیر میں ترقی و خوش حالی کا نیا دور شروع ہوگا، آزادکشمیرکا ماضی درد ناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے عوام سے بے حسی کا سلوک کیا، ماضی میں یہاں کی حکومتوں نے ناقص کارکردگی دکھائی۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ ماضی میں یہاں ایسی حکومتیں آئیں، جوعوام کوبھول گئیں، ایسی ایسی حکومتیں آئیں، جنہوں نےعوام کی پرواہ نہیں کی، یہ خوش آئند ہے کہ آزاد کشمیر قیادت میں خدمت کا جذبہ ہے، دعا ہے کہ کوشش کامیابی میں ڈھل جائےاورصاف حکومت بنے۔
نوازشریف نے خطاب میں کہا کہ ایسی صاف ستھری حکومت بنے جو تلخ یادوں کو پیچھے چھوڑ کر بھلا دے، ایسی صاف ستھری حکومت بنے جو نیا ریکارڈ قائم کرے، امیرمقام، سعدرفیق، راناثنا اور دیگر نے آزاد کشمیر میں بہت کام کیا، جب ہم مظفرآباد آئے توعوام کےجذبے دیکھ کربہت خوشی ہوئی،
انھوں نے کہا کہ مظفرآباد میں عوام کا جذہ دیکھنے لائق تھا، ن لیگ کی پوزیشن مضبوط تھی، افتخارگیلانی وزیراعظم بن گئے ہیں تو سمجھتا ہوں کہ میں وزیراعظم بن گیا، شہبازشریف نے بھی کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے وسائل فراہم کرینگے، جو جذبہ مجھ میں ہے وہی جذبہ میں افتخارگیلانی میں بھی دیکھ رہاہوں
نوازشریف نے کہا کہ یہاں آتا رہوں گا، میٹنگز بھی کروں گا اورعلاقوں کا دورہ بھی کروں گا، الحمداللہ آزادکشمیرمیں ماضی سےمختلف سوچ اورمنصوبہ ہے، مریم نواز نے بھی گرین بسیں اورلیپ ٹاپس دےکرترقی میں حصہ ڈالا، وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر منصوبوں کی فنڈنگ کریں گے۔
انھوں نے کہ حکومت اور لیڈر شپ ایک پیج پر ہو کر ترقی میں حصہ لے رہی ہے، آزاد کشمیر میں آج ترقی کا جوجذبہ ہے، یہ پہلے کبھی نہیں دیکھا، ہم پہلے سی پیک تحت یہاں کئی منصوبے لانے والے تھے، مظفرآباد سے میرپور تک موٹر وے کا منصوبہ تھا، بہت فائدہ ہوتا، مظفرآباد سے میرپور تک موٹر وے بنتا تو ایک نیا آزاد کشمیر بن جاتا۔
نوازشریف نے کہا کہ سکھر سے حیدرآباد موٹر وے بننے سے پہلے بدقسمتی ہماری حکومت چلی گئی، سکھر سے حیدرآباد موٹر وے ہماری حکومت جانے کے بعد آج تک نہیں بنا، سکھر سے حیدرآباد موٹر وے کے ٹینڈر کے مرحلےمیں تھا لیکن یہ نہیں ہوسکا، پشاور سے شروع ہوں اور کراچی تک موٹروے نظرآئے تو دل کتنا خوش ہوگا، یہ کمی تھی جو رہ گئی، میں کہوں گا کہ اس منصوبے کی جلد تکمیل کرائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو بھی سڑکوں اور ہائی ویز سے بھر دیا گیا تھا، گوادر سے کوئٹہ تک ہائی وے بنائی، پہلے یہ سفر 48 گھنٹے میں طے ہوتا تھا، میں صرف پنجاب نہیں، بلوچستان، کے پی کے اور جی بی کی بھی بات کرتا ہوں، گلگت سے اسکردو تک ہائی وےبنائی، 50ارب روپے کی لاگت آئی تھی، جی بی کا 5 سے 6 ارب کا بجٹ تھا، ہم نے 50 ارب کی ہائی وے بنائی۔
ان سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی شہدا کے خون سے سرخ ہو چکی، مقبوضہ کشمیر کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں عظیم کشمیری لیڈر جیلوں میں قید ہیں، ن لیگ کوموقع ملا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کریں۔
شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو عزت بخشی، پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیر بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی، وفاق کی طرف سے جو وسائل چاہیں، مہیا کریں گے، منصوبوں کوشفافیت سےشروع کر کے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،و آئندہ ماہ بھمبرمیں دانش اسکول کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔
ان سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اجلاس سے خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ پولیس اصلاحات پر توجہ دینی چاہیے، منصوبوں کی ٹائم لائنز خوش آئند ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی باتیں سن کر خوشی ہوئی، نواز شریف نے وعدہ کیا تھا آزاد کشمیر کیلئے وسائل فراہم کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج آزاد کشمیر میں عوام کی ترقی کیلئے بات کر رہے ہیں، ہم نے جاب مارکیٹ کو میپ کر کے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام بنایا ہے، اسکل ڈویلپمنٹ میں ڈھائی سال میں 5لاکھ لوگوں کی تربیت کی، تریب حاصل کرنے والے کئی لوگوں کی بیرون ملک نوکریاں لگیں، جومنصوبے شروع کیے گئے ہیں، امید ہے وقت سے پہلے مکمل ہوں گے، آزاد کشمیر کی ترقی کے نواز شریف کے وعدے کو پورا کیا جا رہا ہے۔
اجلاس نے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سید افتخارعلی گیلانی نے بھی خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے، پوری دنیا میں پاکستان کو مضبوط دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، منصوبوں پر فورا عمل درآمد کا آغاز ہوگا، سیاحت کے شعبے کی آئندہ 6 ماہ میں تشکیل نو کر دی جائے گی۔
افتخارعلی گیلانی نے مزید کہا کہ مزید 6 شہروں میں آئندہ 100 دنوں میں گرین بسوں کا اجرا ہوگا، اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا فوری آغاز کر رہے ہیں، سیاحتی مقامات کیلئے روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جائے گی، آئندہ 100 دنو ں میں لوگوں کوکام ہوتے نظرآئیں گے، عوام کا اعتماد بحال کریں گے۔