معروف گلوکار کی گاڑی بلدیہ ٹاؤن کی حدود سے چوری ہوگئی

کراچی: معروف گلوکار طفیل سنجرانی کی گاڑی بلدیہ ٹاؤن کی حدود سے چوری ہوگئی۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

ایس ایس پی کیماڑی اور اے وی ایل سی حکام کو جدید تکنیکی و تفتیشی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گاڑی کی فوری تلاش اور واردات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں اور گاڑی کی برآمدگی کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles