
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10گرام سونا ایک ہزار715 روپے کمی سے 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں20 ڈالر کمی سےفی اونس سونا 3864 ڈالرپر آگیا۔
سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے پیچھے عالمی معاشی صورتحال، امریکی ڈالر کی مضبوطی، شرح سود میں اضافے کے امکانات اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع حاصل کرنے کے لیے سونا فروخت کرنا اہم عوامل ہیں۔
پاکستان میں بھی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی گراوٹ کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں نمایاں ہوتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 14 نومبر 2026 تک دستیاب مارکیٹ رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر سونا ایک ہفتے کے دوران تقریباً 4.5 فیصد سستا ہوا جبکہ پاکستان میں فی تولہ قیمت میں ہفتے کے دوران تقریباً 20 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔