
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ اس منصوبے پر خاصی پیش رفت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا ہونے کے بعد نیا سال شروع ہونے سے قبل اس منصوبے کی کوئی نہ کوئی شکل سامنے آ جائے گی۔
خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا کہ مجوزہ سیاسی پیش رفت کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو بھی مرکزی دھارے کی سیاست میں واپسی کا موقع مل سکتا ہے۔