سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 3200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے ہو گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2744 روپے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 32 ڈالر اضافے کے بعد 4098 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles