سونے کی قیمت میں دوبارہ بڑا اضافہ، فی تولہ کے نئے نرخ جانیے

امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات کے باعث ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں بڑا اضافہ، سونا فی تولہ تیرہ ہزار نو سو روپے مہنگا، قیمت چار لاکھ چھبیس ہزار روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 139 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 35 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا تھا۔

خیال رہے عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔

عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles