سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ، نئے نرخ جانیے

عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت 3 روزہ بڑی کمی کے بعد آج اضافہ، پاکستان میں فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے کا ہوگیا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے ہو گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالرز کے اضافے سے 3896 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles