یونان میں امیگریشن وزیر کے دفتر پر بم حملہ، 3 افراد گرفتار

یونان میں گزشتہ ماہ ہونے والے ایک ہولناک دھماکے میں 6 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں دو یونانی شہری اور ایک البانوی باشندہ شامل ہے، جن پر عمارت سے تانبے کے گیس پائپ چوری کرنے اور گیس لیک ہونے کا سبب بننے کا شبہ ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ دھماکا 25 ستمبر کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے سیاحتی علاقے پلاکا میں ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 امریکی شہری بھی شامل تھے۔

یونانی فائر بریگیڈ کے حکام نے جمعرات کی رات بتایا کہ تحقیقات کے دوران فائر بریگیڈ کے کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کے ماہرین نے معلوم کیا کہ دھماکے سے کئی گھنٹے قبل مشتبہ افراد نے دو منزلہ عمارت میں گیس کی مرکزی سپلائی لائن کو نقصان پہنچایا تھا۔ ملزمان نے تانبے کے پائپ نکالنے کے دوران گیس کی فراہمی کے نظام کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں گیس لیک ہوگئی۔

حکام کے مطابق دھماکا صبح سویرے اس وقت ہوا جب عمارت میں رہنے والے ایک شخص نے کمرے کی لائٹ جلائی۔

گرفتار تینوں ملزمان کو جمعے کے روز پراسیکیوٹر کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles