بلوچستان: خاران میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا


بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم فتنۃ الہندوستان کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ ڈرون مار گرائے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے البت میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles