تھرپارکر میں ایمبولینس میں سلنڈر دھماکے سے 8 افراد جاں بحق


نگرپارکر کے علاقے ڈانو ڈھانڈل میں ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر تبدیل کرتے ہوئے دھماکے کے بعد آگ لگنے سے حاملہ خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور اسپتال کے عملے سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں مریض، تیماردار اور اسپتال کے ملازمین شامل ہیں، جبکہ جھلسنے کے باعث متعدد لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ڈانو ڈھانڈل میں بنیادی صحت مرکز (بی ایچ یو پلس) میں کھڑی پی پی ایچ آئی کی ایمبولینس میں پیش آیا۔ آکسیجن سلنڈر تبدیل کرنے کے دوران دھماکا ہوا، جس کے بعد ایمبولینس میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کی زد میں آکر 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک حاملہ خاتون، دو تیماردار اور اسپتال کے عملے کے چار ملازمین شامل ہیں۔ واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں سول اسپتال مٹھی منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں ایمبولینس ڈرائیور اسحاق تھیبو، جسونت اور پاندھی راجڑ کی شناخت ہوگئی ہے، جبکہ دیگر افراد کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ آگ کے باعث لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles