
جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف نومبر کے وسط میں لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کہا کہ حکومت نے مزید 7 سے 10 روز کا وقت مانگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے دو ماہ انتظار کیا ہے، مزید روز صبر کر لے گی، تاہم اب لانگ مارچ ملتوی نہیں کیا جائے گا۔