پاکستانی کرائم سیریز؛ علی ظفر اور حمائمہ ملک ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

پاکستانی کرائم سیریز؛ علی ظفر اور حمائمہ ملک ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

’نئی کرائم سیریز کی ہدایت کاری انس علی کریں گے‘

پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر ایک نئی کرائم سیریز کے ذریعے اداکاری کے میدان میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ اس بڑے بجٹ کے منصوبے میں ان کے ساتھ پاکستان کے معروف فنکار بھی اہم کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

علی ظفر نے اپنی گلوکاری اور منفرد فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث ملک اور بیرونِ ملک نمایاں شہرت حاصل کی۔ وہ بالی ووڈ میں بھی کام کرچکے ہیں جبکہ پاکستانی فلموں میں ان کی اداکاری کو بھی ناظرین کی جانب سے پذیرائی ملی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئی کرائم سیریز کی ہدایت کاری انس علی کریں گے جبکہ علی ظفر کے ساتھ حمائمہ ملک، فیروز خان اور سونیا حسین بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

دوسری جانب اداکارہ حمائمہ ملک بھی کچھ عرصے کے وقفے کے بعد اسکرین پر واپسی کرنے جا رہی ہیں جس سے اس منصوبے کے حوالے سے شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

علی ظفر کے مداح طویل عرصے سے انہیں پاکستانی ڈراموں اور ویب سیریز میں اداکاری کرتے دیکھنے کے خواہش مند رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ سجل علی اور بلال عباس خان کے ڈرامے ’لہو‘ میں کام کرنے پر آمادہ ہوئے تھے تاہم بعد ازاں وہ اس منصوبے سے الگ ہوگئے تھے۔

اب نئی کرائم سیریز میں ان کی شمولیت کو پاکستانی سیریز میں ان کی اداکاری کی واپسی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles