سونے کی قیمت میں 3600 روپے کمی، فی تولہ کے نئے نرخ جانیے

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ اور دس گرام سونے کے نرخ نمایاں طور پر نیچے آ گئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,600 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 24 کیریٹ فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کی کمی ہوئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 129 ڈالر پر آگئی۔

عالمی اور ملکی سطح پر کئی عوامل سونے کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ ان میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی حالات، سیاسی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہیں۔

معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورت حال کے دوران سرمایہ کار عموماً سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ غیر یقینی صورت حال میں کمی یا سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی سے قیمتوں پر دباؤ پڑ سکتا ہے۔

پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے ساتھ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles