
پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے بدھ کو ایک دفاعی معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق دفاعی تعاون اور صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے اس معاہدے کو ’بدر میمونڈم‘ نام دیا گیا ہے، جس پر بدھ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دستخط کیے گئے۔
ترکیہ کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر، قطر کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن الثانی، انڈونیشیا کے نائب وزیرِ دفاع یوسف جوہاری اور پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف شامل تھے۔
تقریب میں ترکیہ کے ادارۂ دفاعی صنعت کے سربراہ ہالوک گورگن نے بھی شرکت کی۔
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق ’بدر‘ نامی اس معاہدے کے تحت چاروں ممالک کے درمیان فوجی سازوسامان کی تیاری میں تعاون، عسکری صلاحیتوں میں اضافہ، فوجی تربیت، تحقیق و ترقی کے شعبوں میں اشتراک کو فروغ دیا جائے گا۔
اس معاہدے پر دستخط ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب خطے کے دیگر ممالک بھی اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان پہلے ہی ’مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ‘ کے نام سے ایک دفاعی موجود ہے۔