سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف

سہہ ملکی ون ڈے ٹرائی سیریز کے پہلے میں پاکستان نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 305 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان شروع ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا لیے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں سری لنکن کپتان کشال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

میچ کی شروعات میں پاکستان کے ابتدائی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

اوپنر صائم ایوب محض 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے فخر زمان بھی صرف 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد تیسری وکٹ کے لیے سابق کپتان بابر اعظم اور اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے وکٹ کیپر بلے باز سعد بیگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

تاہم مستحکم پارٹنرشپ کے بعد بابر اعظم 45 رنز کی اننگز کھیل کر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ ڈیبیو کرنے والے نوجوان بلے باز سعد بیگ بھی 39 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

دونوں سیٹ بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ میں رنز بنانے کی رفتار کسی حد تک سست پڑ گئی، جبکہ سری لنکن باؤلرز پاکستانی بیٹنگ لائن پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شاہین آفریدی نے کہا تھا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ہی کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی اس سہ ملکی سیریز کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ٹیم کا مقصد سیریز کا آغاز فتح کے ساتھ کرنا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کے کپتان کشال مینڈس نے امید ظاہر کی تھی کہ ان کی ٹیم سیریز کے پہلے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثبت آغاز کرے گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles