لائبہ خودکشی معاملہ: وزیر اعظم نے واقعے کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی کے واقعے کا وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ نوجوان طالبہ کی خود کشی انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے.
وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو مرحومہ کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی.
اس سے قبل طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی کے معاملے کا فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بھی نوٹس لیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد شہزاد بخاری نے لائبہ اعجاز کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے تحریری درخواست وصول کی۔

ان کا کہنا تھا کہ لائبہ سے مبینہ فراڈ کرنے والے شخص کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد شہزاد بخاری کے مطابق لائبہ اعجاز سے مبینہ فراڈ کرنے والے شخص نے خود کو اعلیٰ عدلیہ کا اکاؤنٹنٹ ظاہر کیا تھا، تاہم وہ ایجنٹ کے بجائے فراڈ کرنے والا شخص نکلا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد بخاری کا مزید کہنا تھا کہ لائبہ اعجاز کے معاملے میں مبینہ فراڈ میں ملوث شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لائبہ اعجاز کے کیس کو ٹیسٹ کیس بنایا جائے گا تاکہ معاملے کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles