بات چیت آگے بڑھ رہی، مڈٹرم الیکشن تک ایران پر حملہ نہیں کریں گے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نومبر میں ہونے والے مڈٹرم الیکشن سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا، تاہم اس عرصے میں ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک بیان میں امریکا کی ایران کے ساتھ مثبت انداز میں بات چیت جاری ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی برقرار ہے اور امریکی نگرانی میں آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل بھی جاری ہے۔

اسی پیغام میں ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا امریکا 3 نومبر کو ہونے والے مڈٹرم الیکشن سے پہلے ایران پر کوئی حملہ نہیں کرے گا۔

 Image
Image

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles