پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑگیا


پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے دسمبر میں انتخابات کرانے کے مجوزہ شیڈول پر آمادہ نہیں، جبکہ صوبائی حکومت نے اپریل 2027 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے ورکنگ شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے مطابق دسمبر اور جنوری میں شدید سردی کے باعث انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا، جبکہ فروری اور مارچ میں رمضان المبارک اور عید کے باعث انتخابی عمل میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کا مؤقف ہے کہ عید کے بعد امیدواروں کو انتخابی مہم کے لیے کم از کم ایک ماہ کا وقت ملنا چاہیے، جس کے بعد اپریل میں بلدیاتی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر بلدیات زیشان رفیق نے کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2026 میں ترمیم ہوسکتی ہے، تاہم ایکٹ میں ترمیم کے لیے پارٹی کی جانب سے تاحال کوئی ہدایت نہیں ملی۔
زیشان رفیق کے مطابق ڈسٹرکٹ کیڈر کی بحالی کے لیے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کرنا ہوگی۔
یوں پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر اختلاف کے باعث رواں سال انتخابات کے انعقاد کے امکانات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles