پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ


پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے ’فتح 4‘ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ایویانکس اور جدید ترین نیوی گیشنل نظام سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے فتح 4 ایکسٹینڈڈ ورژن گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، فتح 4 ایکسٹینڈڈ ورژن مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے، یہ میزائل جدید ایویانکس اور جدید ترین نیوی گیشنل نظام سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 ایکسٹینڈڈ ورژن طویل فاصلے پر موجود اہداف کو درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل میں شامل نئے ذیلی نظام اس کی درستگی اور بقا کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی پیمانوں کی بھی توثیق کی گئی جب کہ کامیاب تجربہ پاک فوج کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے میزائل کی تیاری اور کامیاب تجربے میں شریک سائنسدانوں اور انجینئرز کی تکنیکی صلاحیتوں، عزم اور کاوشوں کو سراہا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles