یو اے ای نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کردیں


خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات سے آنے جانے والی متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔ اتحاد ایئرویز اور ایئرعریبیہ نے بعض پروازیں منسوخ کردیں، جبکہ برٹش ایئرویز نے دبئی، تل ابیب، بحرین اور عمان کے لیے پروازیں 25 اکتوبر تک معطل رکھنے اور دوحہ و ریاض کے لیے پروازوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اتحاد ایئرویز نے 21 اگست تک 6 پروازیں منسوخ کی ہیں، جبکہ ایئرعریبیہ کی بھی 5 پروازیں منسوخ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
رپورٹس کے مطابق خلیج کی صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات سے بحرین، کویت اور بعض دیگر علاقائی مقامات کے لیے فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔ تاہم تمام پروازیں بند نہیں کی گئیں اور متعدد روٹس پر فضائی آپریشن جاری ہے۔
برٹش ایئرویز نے دبئی، تل ابیب، بحرین اور عمان کے لیے اپنی پروازیں 25 اکتوبر تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ دوحہ اور ریاض کے لیے پروازوں کی تعداد کم کی جائے گی۔
ایئرلائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل اپنی پرواز کا تازہ ترین اسٹیٹس ضرور چیک کریں، کیونکہ علاقائی صورتحال کے باعث پروازوں کے اوقات اور شیڈول میں مزید تبدیلی ہوسکتی ہے۔ اتحاد ایئرویز بھی مسافروں کو اپنی پرواز کا اسٹیٹس آن لائن چیک کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles