"دل دل پاکستان، جان جان ترکیہ” ارطغرل کے اداکار نے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنادی

“دل دل پاکستان، جان جان ترکیہ” ارطغرل کے اداکار نے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنادی

ترک اداکار جلال آل نے پاکستان آمد کا اعلان کر کے مداحوں کا دل جیت لیا

شہرۂ آفاق ترک ڈرامہ “دریلیش: ارطغرل” میں عبدالرحمان الپ کا کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار جلال آل نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔

جلال آل نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے پاکستانی مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو بہت یاد کرتے ہیں اور بہت جلد ایک بار پھر پاکستانی مداحوں سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ “میرے پیارے پاکستانی بھائیوں اور بہنو! میں آپ سب کو بہت یاد کرتا ہوں۔ میں بہت جلد پاکستان واپس آرہا ہوں اور آپ سب کے لیے کئی سرپرائزز بھی لے کر آؤں گا۔ کیا آپ اس یادگار ملاقات کے لیے تیار ہیں؟”

ترک اداکار نے اپنے پیغام کے اختتام پر “دل دل پاکستان، جان جان ترکیہ” بھی تحریر کیا جسے پاکستانی مداحوں نے خوب سراہا۔

واضح رہے کہ جلال آل ایک معروف ترک برانڈ کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم انہوں نے اپنے دورے کی تاریخ یا برانڈ کے ساتھ تعاون کی مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles