چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ کے لیے تعمیراتی لائسنس جاری


پاکستان نیو کلئیر ریگو لیٹری اتھارٹی نے چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ کے لیے تعمیراتی لائسنس جاری کر دیا۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو سی 5 کی تعمیر کا لائسنس جاری کر دیا گیا، مذکورہ لائسنس کے لیے اپریل 2024 میں درخواست دی گئی۔ جس کے ساتھ حفاظتی جائزہ رپورٹ اور متعلقہ ضروری دستاویزات بھی جمع کرائی گئی تھیں۔
پی این آر اے نے مفصل جائزے اور قومی وبین الاقوامی معیارات اور ریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل کے بعد لائسنس جاری کیا، سی 5 پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہوگا۔
واضح رہے کہ چشمہ نیوکلئیر پلانٹ یونٹ 5 کی پیداواری صلاحیت 1200 میگاواٹ ہے، پی این آر اے اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ جوہری توانائی کے محفوظ استعمال کے لیے طے شدہ معیارات اور اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق پی این آر اے عوام ، معاشرے اور ماحول کو تابکاری کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles