بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ اور ادیبہ بسمل صابری انتقال کرگئیں
بسمل صابری نے نے شاعری اور نثر کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
ساہیوال: اردو ادب کی بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ، مصنفہ اور ادیبہ بسمل صابری انتقال کرگئی ہیں۔
مرحومہ کو ادب کی دنیا میں سخن کی جادوگر اور غزل رانی کے نام سے پہچانا جاتا تھا جب کہ ان کی نماز جنازہ آج شام طارق بن زیاد کالونی میں ادا کی جائے گی۔
بسمل صابری 17 جولائی 1973 کو منٹگمری (ساہیوال) میں پیدا ہوئیں اور شعبۂ تدریس سے وابستہ رہیں۔ انہوں نے شاعری اور نثر کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
مرحومہ کے شعری مجموعوں میں پانی کا گھر، یادوں کی بارش، روشنیوں کے رنگ اور رس کی پھوار شامل ہیں جب کہ ان کا نثری اور نعتیہ مجموعہ بیاضِ نظر بھی ادبی حلقوں میں مقبول رہا۔
ادبی خدمات کے اعتراف میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے انہیں 2019 میں مجید امجد ادبی ایوارڈ سے نوازا تھا۔
واضح رہے کہ بسمل صابری ڈی پی او حافظ آباد رانا فواد احمد کی بھی والدہ تھیں۔