نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا فراڈ سے متعلق مداحوں کو خبردار کردیا

نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا فراڈ سے متعلق مداحوں کو خبردار کردیا

میرے نام پر پیسے مانگے جارہے ہیں، نعمان اعجاز کا اہم انتباہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے نام سے چلنے والے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے حوالے سے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے دھوکے سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔

نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مبینہ جعلی فیس بک پروفائل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس اکاؤنٹ سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ کریں۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “یہ جعلی اکاؤنٹ ہے اور لوگوں سے پیسے مانگ رہا ہے، براہِ کرم اسے رپورٹ اور بلاک کریں۔”

انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ اس جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے کی جانے والی کسی بھی مالی یا ذاتی درخواست پر یقین نہ کریں اور کسی بھی قسم کے فراڈ سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ جعلی فیس بک اکاؤنٹ میں نعمان اعجاز کی تصویر اور دیگر ذاتی معلومات استعمال کی گئی ہیں جس کے باعث بظاہر یہ ان کا اصل اکاؤنٹ معلوم ہوتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles