
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ انہوں نے اس یوٹرن کی وجہ بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فیس وصولی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز میں تحفظ کے بدلے امریکا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں عراقی وزیراعظم علی الزیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو معاہدہ کرنے کا موقع دیا تھا، تاہم ایران نے حملے میں پہل کی اور معاہدہ توڑ دیا۔